پاکستان کوجلد عالمی مالیاتی مارکیٹس تک رسائی مل سکتی :وزیر خزانہ

پاکستان کوجلد عالمی مالیاتی مارکیٹس  تک رسائی مل سکتی :وزیر خزانہ

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ وریونیو اورنگزیب نے توقع ظاہر کی ہے کہ مالی خسارے پر قابو پانے ، مستحکم کرنسی، ترسیلات زر میں اضافہ اور غیر ملکی ذخائر میں استحکام کے باعث پاکستان کو اگلے چند ماہ میں بین الاقوامی مالیاتی مارکیٹس تک رسائی مل سکتی ہے جس سے ادارہ جاتی مالیاتی معاونت میں اضافہ ہوسکے گا۔

 وزیر خزانہ سے پاکستان میں فرانسیسی سفیر نوکولاس گیلی نے ملاقات کی ۔ وزیر مملکت خزانہ و محصولات علی پرویز ملک اور چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال بھی موجودتھے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں