میوہسپتال میں ڈینگی سے 14سالہ بچی کاانتقال

میوہسپتال میں ڈینگی سے  14سالہ بچی کاانتقال

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )میو ہسپتال میں 14سالہ بچی ڈینگی بخار سے انتقال کرگئی۔

ڈینگی بخار سے انتقال کرنے والی بچی میو ہسپتال میں زیر علاج تھی۔2 روز قبل بچی کو تیز بخار کے ساتھ ساہیوال سے میو ہسپتال لایا گیاتھا۔ڈینگی بخار کی پیچیدگیوں کے باعث بچی جانبر نہ ہوسکی۔دوسری جانب محکمہ پرائمری ہیلتھ کیئر کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں صوبہ میں ڈینگی کے 107 کیسز رپورٹ ہوئے ۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی سے 75، لاہور سے 7 جبکہ چکوال سے 5 ،فیصل آباد سے 4،ملتان سے 2 ،گوجرانوالہ ، اٹک اور اوکاڑہ سے 3-3 کیس ،ساہیوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد اور نارووال سے ایک ایک ڈینگی کا کیس رپورٹ ہوا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں