حکومت سے نکلنے کا فیصلہ سی ای سی ہی کریگی ،ترجمان بلاول

حکومت سے نکلنے کا فیصلہ سی ای سی  ہی کریگی ،ترجمان بلاول

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ خواجہ آصف کے بیان کا مطلب یہ سمجھ آیا ہے کہ یہ اقلیتی حکومت ہے ۔

وزیر دفاع کی بات درست ہے کہ اس طرح کی حکومت میں اتحادیوں کے ساتھ چلنا پڑتا ہے ۔ ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گلے شکوے سیاست کا حصہ ہوتے ہیں، بلاول چاہتے تھے جوڈیشل کمیشن کا حصہ بنیں۔انہوں نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے خد و خال پیپلز پارٹی کے ساتھ شیئر نہیں کیے گئے ،حکومت 26ویں آئینی ترمیم کابینہ سے منظوری کے بعد اسمبلی میں لائی۔اس قانون سازی کا مسودہ حکومت نے پیپلزپارٹی کے ساتھ شیئر نہیں کیا، حکومت سے اتحاد کا فیصلہ سی ای سی نے کیا تھا نکلنے کا فیصلہ بھی سی ای سی کا ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں