اے پی سی بلاکرمشاور ت سے مسائل حل کئے جائیں:سراج الحق
ایبٹ آباد(آن لائن)سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم عوام کیلئے نہیں حکمرانوں کیلئے ہے ، اسے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے ۔
ایبٹ آباد میں میڈیا سے گفتگو میں سراج الحق نے کہا ملک میں کہیں قانون کی عملداری نہیں، ملکی حالات کے پیش نظر وزیراعظم اور آرمی چیف آل پارٹیز کانفرنس بلائیں۔ تمام جماعتوں کیساتھ ملکر پالیسی بناکر مسائل حل کئے جائیں ۔ تمام جماعتوں کو احتجاج کا آئینی حق حاصل ہے ۔