اسحاق ڈار سے امریکی سفیر،برطانوی پارلیمانی انڈر سیکرٹری کی ملاقاتیں

 اسحاق ڈار سے امریکی سفیر،برطانوی  پارلیمانی انڈر سیکرٹری کی ملاقاتیں

اسلام آباد(اے پی پی ،آئی این پی )نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے پاکستان میں امریکا کے سفیر ڈونلڈ بلوم نے یہاں ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق منگل کو ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنمائوں نے پاکستان اور امریکا کے درمیان مضبوط تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے مواقع پر بات چیت کی۔نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار سے برطانیہ کے پارلیمانی انڈر سیکرٹری آف سٹیٹ (مشرق وسطیٰ، شمالی افریقہ، افغانستان اور پاکستان)ہمیش فالکنر نے بھی منگل کو ملاقات کی۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا اور مشترکہ دلچسپی کے علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اسحاق ڈار اور فالکنر نے تجارت، سرمایہ کاری اور موسمیاتی کارروائی میں تعاون کو فروغ دینے میں مشترکہ دلچسپی پر زور دیا۔نائب وزیراعظم نے پارلیمانی انڈر سیکرٹری کو افغانستان کے بارے میں پاکستان کے نقطہ نظر اور جنوبی ایشیا کی بدلتی ہوئی صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا بنیادی تنازع جموں و کشمیر سمیت دیرینہ تنازعات کا حل جنوبی ایشیا میں دیرپا امن اور استحکام کے حصول کے لیے اہم ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں