علی امین گنڈا پور کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز

علی امین گنڈا پور کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز

اسلام آباد (اپنے نامہ نگارسے )انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج طاہر عباس سپرا نے تھانہ آئی نائن میں درج مقدمہ میں علی امین گنڈا پور کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کر تے ہوئے عدم حاضری پر فیصل جاوید ، راجہ خرم اور واثق قیوم کے مچلکے منسوخ کر دیئے ۔

گزشتہ روز فاضل جج نے تھانہ آئی نائن میں درج مقدمہ کی سماعت کی تو فیصل جاوید اور واثق قیوم کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی گئی جو عدالت نے مسترد کر دی ۔ بار بار طلبی کے باوجود علی امین گنڈا پور عدالت پیش نہیں ہوئے جس پر عدالت نے علی امین گنڈا پور کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کر دیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں