پختونخوا ہاؤس چھاپہ:آئی جی پر مقدمہ کی درخواست مسترد
اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے خیبر پختونخوا ہاؤس پر پولیس چھاپے پر آئی جی اسلام آباد کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست مسترد کر دی۔
خیبر پختونخوا کے اراکین اسمبلی کی درخواست پر عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا درخواست کوئی قانونی اہمیت نہ ہونے کے باعث مسترد کی جاتی ہے ۔ عدالت نے 21 نومبر کو دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ خیبر پختونخوا کے اراکین اسمبلی نے آئی جی اسلام آباد کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دی تھی ۔