بغیر اجازت جلسہ، احتجاج قانون وزارت قانون اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری

بغیر اجازت جلسہ، احتجاج قانون وزارت قانون اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آبادہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں بغیر اجازت جلسہ، احتجاج پر 3سال قید کے نئے قانون کے خلاف درخواست پر وزارت قانون و انصاف کوجواب، اٹارنی جنرل کو عدالتی معاونت کیلئے نوٹس جاری کر دیا۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے درخواست پر سماعت کے جاری دو صفحات پر مشتمل تحریری حکمنامہ میں کہا درخواست گزار وکیل نے کہا شہریوں کے احتجاج کے آئینی حق پر پابندی کا لامحدود اختیار مجسٹریٹ کو دے دیا گیا، وکیل نے کہا ایکٹ کا سیکشن 6اختیارات کی تقسیم کے بنیادی اصول کے خلاف ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں