مرکزی اور صوبائی حکومت جھگڑے چھوڑ کرکے پی میں آگ بجھائیں:سراج الحق
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے خیبرپختونخوا اور وفاقی حکومت کے رویے پر اظہارتشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈی آئی خان سے باجوڑ تک بدامنی ہے اور مزید پھیلنے کا خدشہ ہے مگر صوبائی اور مرکزی حکومت آپس میں لڑ رہی ہیں۔
مرکزی اور صوبائی حکومت کی لڑائی سے خیبرپختونخوا سینڈوچ بن گیا ہے ،کرم میں فرقہ واریت کے نام پر سینکڑوں لوگ شہید ہوگئے ہیں۔ فسادات سے خانہ جنگی کا مزید خدشہ ہے ، حکومت ٹس سے مس نہیں ہو رہی ، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کو سیاسی جھگڑے ترک کرکے کرم جانا چاہیے تھا، مرکزی اور صوبائی حکومت جھگڑے چھوڑ کر کے پی میں لگی آگ کو بجھانے میں کردار ادا کریں۔ مسائل کا حل مذاکرات ہے اور اس وقت گرینڈ جرگہ بلانے کی ضرورت ہے ، ایسا نہ ہو کہ یہ آگ پورے صوبے اور ملک میں پھیل جائے ۔