تمام ایئرپورٹس پر آپریشنز معمول کے مطابق جاری
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق اسلام آبادسمیت ملک کے تمام ایئرپورٹس پر معمول کے مطابق آپریشنز جاری ہیں۔
ائیرپورٹ پر بین الاقوامی مسافروں کے 72 گھنٹے کے قیام کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ترجمان ایئرپورٹس اتھارٹی نے کہا عوام سے گزارش ہے کہ خبروں کے صرف بااعتماد ذرائع پر انحصار کریں۔خیال رہے سوشل میڈیا پر ملک کے مختلف ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشنز معطل ہونے کی خبریں گردش کررہی تھیں کہ مسافر 72گھنٹوں سے ایئرپورٹس پر ہی قیام پذیر ہیں۔