پی آئی اے کی نجکاری تو کیا پچکاری ہوگئی، فاروق ستار کا دلچسپ تبصرہ
کراچی (خبر ایجنسیاں)رہنما ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستا ر نے قومی ایئرلائن کی نجکاری سے متعلق سوال پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری تو کیا پچکاری ہوگئی، نجکاری کا پروگرام ناکام ہوگیا۔
نجکاری سے قبل کے مراحل شاید ٹھیک نہیں ہوئے ، اگر ریزرو پرائس درست رکھی جاتی تو پی آئی اے پرائیوٹائز ہوجاتی۔انہوں نے کہا کہ قومی ایئرلائن کی 10 ارب روپے کی بہت ہی کم قیمت لگائی گئی، سالانہ 70 ارب روپے پی آئی اے کو ایک اور سال خسارہ ہوگا؟ پی آئی اے کے خسارے کو کیسے روکیں گے ؟ خسارے کو روکنے کے لیے پالیسی سازوں کو سوچنا ہو گا۔فاروق ستار نے مزید کہا کہ ازراہ مذاق کہا تھا کہ کرکٹ بورڈ کی بھی نجکاری کردی جائے ، اللہ کرے ہم ترجیحات اور وسائل کا صحیح استعمال کریں۔