حماد اظہر ایک بار پھر گرفتار ہونے سے بچ گئے
لاہور( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے قائمقام صدر حماد اظہر ایک بار پھر گرفتار ہونے سے بچ گئے ۔
بتایا گیاہے کہ تحریک انصاف پنجاب کے قائمقام صدر احتجاج میں شرکت کے لئے لاہور پہنچے تھے اور پولیس نے انہیں گرفتار کرنے کی کوشش کی۔ذرائع کے مطابق حماد اظہر گرفتاری سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے ۔