مذاکرات کا کوئی امکان نہیں، جہاں روکا گیا وہیں بیٹھ کر احتجاج ہو گا،بیرسٹر گوہر
اسلام آباد (آئی این پی) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ مذاکرات کا کوئی امکان نہیں، جہاں روکا گیا، وہیں بیٹھ کر احتجاج کیا جائے گا۔
احتجاج کی کال فائنل ہے ، وزیرداخلہ محسن نقوی نے رابطہ کیا تھا لیکن اب تک جواب نہیں دیا، ایک دو روز میں بریک تھرو کا امکان ہے ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ وہ اسلام آباد میں موجود رہیں گے ، قافلے اسلام آباد میں داخل ہوگئے تو وہ بھی احتجاج میں شامل ہوجائیں گے ۔