پی ٹی اے :وی پی این بندش کے دوسرے ٹرائل کا آغاز
اسلام آباد (نیوز رپورٹر) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی وی پی این کی بندش کے دوسرے ٹرائل کا آغاز کر دیا، فائر وال کے ذریعے وی پی اینز کی بندش کا ٹرائل کیا جا رہا ہے جو دو روز تک جاری رہے گا۔
ٹرائل کے دوران غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کی بندش کی مشق کی جائے گی، پی ٹی اے نے وی پی این کی رجسٹریشن کیلئے 30 نومبر کی ڈیڈ لائن دی ہے ، یکم دسمبر سے غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کی بندش کا آغاز کیا جائے گا، اب تک 25ہزار سے زائد وی پی اینز رجسٹرڈ کیے جا چکے ہیں، پی ٹی اے کی جانب سے وی پی این کی بندش کا پہلا ٹرائل اسی ماہ کے شروع میں کیا گیا تھا۔