شاہد خاقان کی عمران خان کو پختونخواکی جیل منتقل کرنیکی تجویز

شاہد خاقان کی عمران خان کو  پختونخواکی جیل منتقل کرنیکی تجویز

اسلام آباد(این این آئی)عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے بار باراحتجاج سے بچنے کیلئے بانی پی ٹی آئی کو خیبرپختونخواکی کسی جیل میں منتقل کرنے کی تجویزدیتے ہوئے کہاہے کہ حکومت تمام سٹرکیں بند کرنے کی بجائے صرف ریڈزون کوہی بندکرنے پر توجہ دے ۔

 ٹی وی کودیئے گئے ایک انٹرویومیں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اسلام آباد میں ایسی صورتحال پہلے کبھی نہیں دیکھی، گلیوں میں بھی کنٹینر لگے ہیں، حکومت کو ڈی چوک کو بچانا ہے تو ڈی چوک بند کرے پورا اسلام آباد ساری سڑکیں کیوں بند کی ہیں۔شاہد خاقان نے حکومت کی جانب سے تمام موٹر ویز کی ایک ساتھ بندش کی وجہ مرمتی کام بتائے جانے پر کہا کہ یہ سمجھتے ہیں اس ملک کے لوگ بیوقوف ہیں، میں حیران ہوں اس حکومت کی سوچ پر، یہ حکومت کی ناکامی ہے ۔انہوں نے کہاکہ کیا ہائیکورٹ نے یہ کہا ہے فونز بند کردیں؟، کنٹینر لگاکر راستے بند کردیں، سڑکیں کاٹ دیں؟ یہ عجیب بات ہے کہ یہ ملک بندکرنے کیلئے ہائیکورٹ کا سہارا لے رہے ہیں۔شاہد عباسی نے بار بار خیبرپختونخوا حکومت کی چڑھائی کا حل پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عمران خان کو پشاور، ہری پور یا خیبرپختونخوا کی کسی جیل میں شفٹ کردے ، جیل میں رکھنا ہے تو وہاں منتقل کردیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ صدر پارلیمان کا تیسرا حصہ ہے ، صدر مملکت کو آگے بڑھ کر بات چیت میں کردار ادا کرنا چاہئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں