پی ٹی آئی پر پابندی لگنے والی ہے :فیصل واوڈا

پی ٹی آئی پر پابندی لگنے والی ہے :فیصل واوڈا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینیٹر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)پر پابندی لگنے والی ہے ۔ ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سابق رہنما کا کہنا تھا جلد ہی پی ٹی آئی سے مخلص لوگوں کی 'پی ٹی آئی پاکستان'بن جائے گی۔

فیصل واوڈا نے کہا پی ٹی آئی کی موجودہ لیڈرشپ منہ دکھانے کے قابل نہیں رہی، پی ٹی آئی سے 9 مئی کرانا گدھ کا کام تھا،گدھ نے ہی بانی کے ذریعے 190 ملین پاؤنڈکھائے ، بانی پی ٹی آئی کے اقتدار میں گدھ نے گوگی گینگ سے سارے کام کرائے ۔فیصل واوڈا کا کہنا تھا ایک خاتون نے کہا ڈی چوک ہی جاؤں گی پھر وہاں سے فرار ہوگئیں، سنگجانی میں جلسہ کرنے پر راضی ہوجاتے تو عزت بھی رہ جاتی۔ انہوں نے کہا بانی پی ٹی آئی کو بچانے کی کوشش کر رہا ہوں اور کروں گا، پارٹی کے خاتمے کے لیے بی بی کی کوششیں جاری ہیں۔ تمام لیڈر شپ نے کہا اس خاتون نے ہمارے لیے مصیبت بنائی، علی امین گنڈاپور گرفتار نہیں ہوں گے لیکن بی بی گرفتار ہوں گی۔ان کا کہنا تھا لطیف کھوسہ 10 لاکھ لوگ لانے کی بات کر رہے تھے ، تصویرمیں صرف 5 افراد تھے ، مظاہرین میں کرائے کے لوگ تھے ، سرکاری ملازمین تھے ، پی ٹی آئی کی لیڈرشپ کل کہاں تھی؟۔ عمر ایوب کہاں تھے ؟۔پی ٹی آئی لیڈر شپ کی تیاری ہے عمران خان کو اندر رکھا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں