پیپلز پارٹی خوشحال پاکستان کی جدوجہد میں ثابت قدم:بلاول

پیپلز پارٹی خوشحال پاکستان کی جدوجہد میں ثابت قدم:بلاول

کراچی (سٹاف رپورٹر)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے زمین کی تقسیم، مزدوروں کے حقوق اور تعلیم میں انقلابی اصلاحات متعارف کرائیں، جو سماجی ترقی کی بنیاد بنیں۔

 صدر آصف علی زرداری کے پہلے دور صدارت میں پیپلز پارٹی  کی حکومت نے مساوات کے اصولوں سے اپنی غیر متزلزل وابستگی کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے تاریخی 18ویں ترمیم کے ذریعے صوبائی خودمختاری کو مضبوط بنایا اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا آغاز کیا، جو اب تک لاکھوں مستحق شہریوں کی زندگیوں کو بہتر بنا چکا ہے ۔ بلاول بھٹو نے پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر کارکنوں ، حامیوں اور عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ آج کا دن ملک میں جمہوریت، سماجی انصاف اور عوام کے اختیارات کیلئے پیپلز پارٹی کی 57 برس پرمحیط غیر متزلزل وابستگی کا مظہر ہے ۔ اپنی بنیاد سے لے کر آج تک پیپلز پارٹی ایک پرامن، ترقی پسند اور خوشحال پاکستان کی جدوجہد میں ثابت قدم رہی ہے ،کارکن پارٹی کی طاقت اور کامیابی کی بنیاد ہیں، ہم مل کر ایک جمہوری اور جامع پاکستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کریں گے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں