بحریہ ٹاؤن کراچی کا امارات کے 53ویں یومِ آزادی پر4روزہ جشن

بحریہ ٹاؤن کراچی کا امارات کے 53ویں یومِ آزادی پر4روزہ جشن

کراچی(سٹاف رپورٹر )بحریہ ٹاؤن کراچی کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے 53 ویں یومِ آزادی کا 4روزہ جشن منایا جارہاہے ،جس کا مقصد پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین ثقافتی اور معاشی تعلقات کوسراہنا اور فروغ دینا ہے ۔

 بحریہ ٹاؤن کراچی کے داخلی راستے کو پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے پرچموں سے سجایا گیا اورجناح ایونیو کی عمارت پر پروجیکشن کی مدد سے تہنیتی پیغامات کوڈسپلے کیا گیا،29نومبر سے شروع ہونیوالے اس جشن کا آج آخری روز ہوگا۔ ان تمام سرگرمیوں میں سرِفہرست گزشتہ روز ترتیب دئیے جانے والے ڈانسنگ فائونٹین شوز رہے ۔اس تقریب کو متحدہ عرب امارات، عمان، کویت، قطر، بحرین اور سعودی عر ب  کے معززسفارتکاروں کی شرکت نے یادگار بنایا،اس موقع پر دونوں ممالک کے پرچم لہرائے گئے اور قومی ترانے پیش کئے گئے ۔ڈانسنگ فائونٹین پر خصوصی اماراتی دھنوں پر دلکش شوز پیش کئے گئے ۔ گزشتہ روز تقریب کا اختتام کیک کٹنگ اورپرتعیش عشائیے پر ہوا۔معزز مہمانوں نے بحریہ ٹائون مینجمنٹ کی مہمان نوازی کو بے حد سراہا۔معزز مہمانوں نے بحریہ ٹائون کراچی کی کاوشوں کو سراہا اور بحریہ ٹائون کراچی کی ٹاؤن پلاننگ اور انفرا اسٹرکچر کو نہ صرف پسند کیا بلکہ پاکستان میں ایک ایسے ورلڈکلاس پراجیکٹ کوکامیابی کیساتھ متعارف کروانے پر مبارکباد بھی دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں