حکومتی مطالبے پرمذاکرات ڈیڈ لاک کا شکارہوئے :لطیف کھوسہ
لاہور(دنیا نیوز)مرکزی رہنما تحریک انصاف لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ حکومتی مطالبے پر مذاکرات ڈیڈ لاک کا شکارہوئے ۔دنیا نیوزکے پروگرام‘‘بات نکلے گی’’میں گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ کا کہنا تھا۔
کہ پی ٹی آئی احتجاج میں بشریٰ بی بی کی موجودگی سے کارکنان میں جوش وجذبہ پیدا ہوا، علی امین گنڈا پور چاہتے تھے بشریٰ احتجاج میں شامل نہ ہوں، ان کا خیال تھا ہمیں بشریٰ کی حفاظت کرنا پڑے گی۔لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ گنڈا پوراحتجاج کولیڈ کررہے تھے ، کارکنان کی تعداد دیکھ کرحکومت گھٹنے ٹیک چکی تھی، بانی سے ملاقات کے لیے حکومت نے جیٹ فراہم کیا، چھوٹے طیارے کے ذریعے بیرسٹرسیف کواڈیالہ بھیجا گیا، حکومت بانی کی رہائی کے لیے تیار تھی، حکومت کا مطالبہ تھا کہ پہلے احتجاج کوموخرکریں ۔ بلاول بھٹو پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلاول ابھی سیاسی میچورنہیں ، حکومتی مطالبے پر مذاکرات ڈیڈ لاک کا شکارہوئے ، حکومت نے سنگجانی میں احتجاج کرنے کا کہا، سنگجانی کے لیے پارٹی میں کسی نے رضا مندی کا اظہارنہیں کیا تھا۔