دینی و سیاسی جماعتیں ملکرملک کو اسلامی ریاست بنائیں:مقررین

 دینی و سیاسی جماعتیں ملکرملک کو اسلامی ریاست بنائیں:مقررین

مریدکے(نمائندہ دنیا)فلسطینیوں کے حالات ہمارے اختلافات کا نتیجہ ہیں۔ پاکستان ہی دنیا میں مسلم امہ کی امیدوں کا مرکز ہے۔ جھوٹی نبوت کا دعویٰ کرنیوالوں کو اب دینی قوتیں ملکر انکے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گی۔

ہمیں حافظ سعید جیسالیڈر چاہئے جو انڈیا اور اسرائیل کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کر سکتا ہے ۔ ان خیالات کااظہار مقررین نے پاکستان مرکزی مسلم لیگ مریدکے کے زیر اہتمام ختم نبوت و یکجہتی فلسطین کانفرنس میں کیا۔ تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں کے قائدین نے سٹیج پر ہاتھوں کی زنجیر بنا کر ختم نبوت اور فلسطین پر اظہار یکجہتی کیا۔ جماعت اسلامی رہنمالیاقت بلوچ، مرکزی مسلم لیگ رہنما مولانا امیر حمزہ ،مولانا خالد اسلام وٹو،استاد نصر جاوید،پروفیسر سیف اللہ، چودھری سرور، پیر ہارون رشید ،مولانا منظور ،علی عمران شاہین،مولانا قاری یعقوب ،علامہ زاہد محمود قاسمی،مولانا احتشام الٰہی ظہیر،لیگی رہنما انعام اللہ ورک،مرکزی مسلم لیگ کے حلقہ 137 سے سابق صوبائی امیدوار و میزبان مولانا میاں نصیر ،پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی خرم اعجاز چٹھہ و دیگر مقررین نے کہا قادیانیوں نے ہمارے حکمرانوں کی غفلت سے ختم نبوت پر ڈاکا مارا۔قادیانیوں کیخلاف اہل ایمان متحد ہو کر کردار ادا کریں، دینی و سیاسی جماعتیں فرقہ بندی اور دھڑوں میں تقسیم ہونے کی بجائے پاکستان کو اسلامی و فلاحی ریاست بنانے کیلئے کام کریں۔ تمام سٹیک ہولڈرز کو آئین کے دائرہ میں رہ کر کردار ادا کرنا ہو گا۔ سیاسی عدم استحکام سے معاشی بحران بڑھ رہا ہے ۔ علمامتحدہ مجلس عمل کو چاروں صوبوں میں دوبارہ فعال کر کے تنظیم سازی کریں تاکہ مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے مسلمانوں کی مدد کے بہتر حل تلاش سمیت جھوٹی نبوت کے دعویداروں سے نمٹا جا سکے ، مسلم حکمران غیر ملکی آقاؤں کی لونڈی کا کردار ادا کر رہے ہیں جس سے دو لاکھ سے زائد فلسطینی شہید اورچار لاکھ زخمی بے یارو مددگار پڑے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں