جماعتیں دھرنے کے آداب جمعیت سے سیکھیں:فضل الرحمٰن

جماعتیں دھرنے کے آداب جمعیت سے سیکھیں:فضل الرحمٰن

ڈیرہ غازیخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر)جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ جنگ وجدل مسائل کا حل نہیں، راہ اعتدال شیخ الہند کانظریہ ہے،اسلام آباد دھر نے کیلئے دیگر جماعتوں کو آداب جمعیت کے کارکنوں سے سیکھنے ہونگے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یوآئی ضلع ڈیرہ غازیخان کے عہدیداران مولانا عبداللطیف تونسوی، عبدالعزیز بلوچ اورمولانا قاری جمال عبدالناصر کی ملاقات پرکیا، انہوں نے کہا علما حوصلہ تحمل برد باری سے عوام کو اپنے قریب لائیں، علماعوام کے امام ہیں حقیقت بیان کرنا انکی ذمہ داری ہے ،8دسمبرکو پشاور میں اسرائیل مردہ باد کانفرنس سے پہلے اگر صدر زرداری نے مدارس ایکٹ پر دستخط نہ کئے توقوم کو اسلام آباد کی کال دینگے ، مولانا مفتی امجد خان مانک مولانا کلیم اﷲ ملکانی مولانا شاہد ندیم ملک یاسر ادریس ایڈووکیٹ عبدالمجید دیویانی قاری طاہر جلبانی بشیر خان ڈیویانی قاری اسماعیل کھلول قاضی عصمت اﷲ قاری شبیر مستوئی قاضی عاطف انجم فرید بابر صاحبزدہ مولانا جمیل تونسوی مدثر بشیر ڈیویانی وفد میں شامل تھے ، مولانا فضل الرحمٰن تین روزہ جنوبی پنجاب کے دورے پرمدارس ایکٹ پر آگاہی مہم کے سلسلے میں رحیم یار خان سے ملتان پہنچے جہاں سے لاہور روانہ ہونگے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں