شہباز شریف کی حکومت ناجائز ، وہ اسکے حقدار نہیں، محمود اچکزئی

شہباز شریف کی حکومت ناجائز ، وہ اسکے حقدار نہیں، محمود اچکزئی

کوئٹہ(سٹاف رپورٹر)چیئرمین پشتونخوا ملی عوامی پارٹی (پی کے میپ)محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی حکومت ناجائز ہے ، وہ وزارت عظمیٰ کے حقدار نہیں۔

کوئٹہ میں عبدالصمد خان اچکزئی کی برسی پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے حقیقی آزادی کی بات کی، ہم حمایت کرتے ہیں۔ ہر ادارہ اپنا کام کرے گا تو پاکستان قائم رہے گا، جس جماعت نے حقیقی ووٹ لیے اسے حق ملنا چاہیے ، ہم ایسا پاکستان بنائیں گے جس میں تمام قوموں کو یکساں حقوق ملیں، اگر کسی نے احتجاج کیا، راستے بند کیے تو حکومت کو یہ حق نہیں کہ وہ گولی مارے ، انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں اسمبلی میں نہیں چھوڑا گیا تو یہ اسمبلی آپ کو مبارک ہو۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں