پی ٹی آئی پر پابندی کی بات کسی فورم پر نہیں ہوئی ،وزیر دفاع

 پی ٹی آئی پر پابندی کی بات  کسی فورم پر نہیں ہوئی ،وزیر دفاع

اسلام آباد(آئی این پی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف پر پابندی کی اطلاعات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے پی ٹی آئی پر پابندی کی بات کسی فورم پر نہیں ہوئی ،جو لوگ بھی ان کو ڈی چوک لے کے آئے ہیں وہ ان کے دوست نہیں دشمن ہیں،پی ٹی آئی والوں کے لئے بہتر تھا پہلے ہی مذاکرات کی بات کرلیتے ۔

 پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا میرا نہیں خیال پی ٹی آئی پر پابندی کی کوئی بات کسی بھی فورم پر ڈسکس ہوئی ہے ،پارٹیوں پر پابندی لگنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، نئے نام سے پارٹی لانچ ہو جاتی ہے ،پابندی کے حوالے سے میں نہیں سمجھتا کہ اس خبر میں کوئی سچائی ہے ، یہ غلط ہے ، کوئی تجویز بھی نہیں ہے ۔ خواجہ آصف نے کہا اب تو پی ٹی آئی کے اندر سے آوازیں اٹھ رہی ہیں جو بھی ہوا غلط ہوا،بشریٰ بی بی کی سیاسی ساکھ پر بہت بڑا سوالیہ نشان پی ٹی آئی خود اٹھا رہی ہے ،آج بھی کہتا ہوں پی ٹی آئی کی آدھی سے زیادہ لیڈرشپ کمپرومائزڈ ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں