سابق ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کیخلاف کارروائی سے روک دیاگیا
اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )اسلام آباد ہائیکورٹ نے قومی احتساب بیورو کو اپنے سابق ڈی جی لاہور شہزاد سلیم کے خلاف مس کنڈکٹ پر انکوائری میں انکے خلاف تادیبی کارروائی سے روک دیا۔
فریقین کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے مس کنڈکٹ پر شروع کی گئی انکوائری اور چارج شیٹ کیخلاف سابق ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کی درخواست پر سماعت کی ۔ وکیل درخواست گزار نے شہزاد سلیم کیخلاف کارروائی کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے اسے روکنے کی استدعا کی۔ عدالت نے مزید سماعت 16 دسمبر تک ملتوی کر دی۔