عمران کا ٹوئٹر اکاؤنٹ پراپیگنڈا کیلئے استعمال کیا جا رہا :واوڈا
اسلام آباد(آئی این پی )سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ منظم پراپیگنڈا کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی خود ٹوئٹر ہینڈل نہیں کر رہے ، یہ وہی پراپیگنڈا کمپین ہے جس کا میں ذکر کر رہا ہوں۔ بشریٰ بی بی اور قاسم سوری جیسے لوگوں نے بانی پی ٹی آئی کو پاگل قرار دینے سے مارنے تک کی سازش کر رکھی ہے ، یہ سب مل کر عمران خان کو اس دلدل میں لے جا رہے ہیں ،جہاں سے اس کی واپسی نہ ہو۔گزشتہ روز جان بوجھ کر ایک گھٹیا ٹوئٹ آگ لگانے کیلئے کیا گیا، ٹوئٹ عمران خان نے نہیں بلکہ باہر بیٹھے سازشیوں نے کیا۔