پنجاب میں صبح سوا8بجے سے پہلے سکول کھولنے پر پابندی

پنجاب میں صبح سوا8بجے سے  پہلے سکول کھولنے پر پابندی

لاہور(کامرس رپورٹر)پنجاب میں سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کرتے ہوئے صبح سوا8بجے سے پہلے سکول کھولنے پر پابندی عائد کردی گئی ـ

ڈی جی ماحولیات عمران حامد شیخ نے اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سرکاری و نجی سکول آج سے صبح سوا8بجے کے بعد کھولنے کے پابند ہوں گے ،خلاف ورزی کرنے والے سکولز کے خلاف جرمانے اور سزا کا اطلاق ہوگا، نوٹیفکیشن ماحولیاتی تحفظ ایکٹ 1997 کے تحت جاری کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں