مدارس بل پر دستخط کیلئے فضل الرحمن کی حکومت کو ڈیڈ لائن
لاہور(سیاسی نمائندہ)سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن کی گزشتہ روز ایک روزہ دورے پر لاہور آمد ہوئی۔
فضل الرحمن کی امیر پنجاب جے یو آئی سید محمود میاں سے ملاقات ہوئی۔ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ حکمرانوں نے مدارس بل پر دستخط نہ کئے تواسلام آباد کا رخ کرینگے ۔حکومت کو مدارس بل پر دستخط کے لیے 7 دسمبر کی ڈیڈ لائن دی ہے ۔اگر دستخط نہ ہوئے تو 8 دسمبر کو پشاور میں آئندہ کا لائحہ عمل دینگے ۔ملاقات میں جماعتی سیاسی اور تنظیمی امور پر تفصیلی مشاورت ہوئی۔