پولیووائرس کے مزید 3 کیسز کی تصدیق
اسلام آباد(نیوزرپورٹر)وزارت قومی صحت نے پا کستان میں وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ 1(WPV1)کے تین کیسز کی تصدیق کردی۔اسطرح رواں سال ملک میں پولیوکے مجموعی کیسز کی تعداد 59 ہوگئی ہے ۔
وزارت قومی صحت کے مطابق نئے پولیو کیسز کی ڈی آئی خان، کراچی کیماڑی اور کشمور میں تصدیق ہوئی ہے ، ملک بھر میں پولیو کیسز میں بلوچستان سے 26، خیبرپختونخوا16، سندھ15اور پنجاب اور اسلام آباد سے ایک ایک کیس شامل ہے ۔