اسلام آباد کے 3حلقوں کے کیسز راولپنڈی ٹربیونل کو منتقل

 اسلام آباد کے 3حلقوں کے کیسز راولپنڈی ٹربیونل کو منتقل

اسلام آباد(آئی این پی )الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد کے قومی اسمبلی کے 3 حلقوں کے ٹربیونل تبدیلی کیس کا فیصلہ سنا دیا۔

الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے قومی اسمبلی کے 3 حلقوں کے ٹربیونل تبدیلی کیس کا 24 اکتوبر کو محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ الیکشن  کمیشن نے الیکشن ٹربیونل سے متعلق ن لیگ کی درخواستیں منظور کرلیں۔الیکشن کمیشن نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی جگہ جسٹس(ر) عبدالشکور پراچہ کو الیکشن ٹربیونل بنایا تھا۔ الیکشن کمیشن کے فیصلے کو پی ٹی آئی امیدواروں نے ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو معطل کرکے ریمانڈ بیک کیا تھا۔ الیکشن کمیشن میں ن لیگی ایم این ایز نے درخواست دائر کی تھی۔مسلم لیگ ن کے تینوں ایم این ایز نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو ہٹانے کی درخواست دی تھی۔ الیکشن کمیشن نے فیصلہ 24 اکتوبر کو محفوظ کیا تھا۔الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے حلقوں کے کیسز راولپنڈی ٹربیونل کو منتقل کیے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں