انٹر نیٹ تعطل:پی ٹی اے کو 48گھنٹے میں معاملہ حل کرنیکی ہدایت

انٹر نیٹ تعطل:پی ٹی اے کو 48گھنٹے  میں معاملہ حل کرنیکی ہدایت

اسلام آباد (نیوز رپورٹر ) وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن نے پی ٹی اے کو 48 گھنٹے میں ملک بھر میں انٹرنیٹ سست روی کے معاملے کو حل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

 وزارت آئی ٹی نے وی پی این بلاک کرنے کا معاملہ بھی فی الحال موخر کر دیا ہے ، آئی ٹی کمپنیوں اور پاکستان سافٹ وئیر ہاوس ایسوسی ایشن نے انٹرنیٹ سست روی اور وی پی این بلاکنگ کے حوالے سے اپنے تحفظات وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کو پیش کیے ہیں، آئی ٹی کمپنیوں اور پاکستان سافٹ ویئر ہائوس ایسوسی ایشن نے موقف اختیار کیا کہ اگر انٹرنیٹ اور وی پی این کا معاملہ حل نہ ہوا تو رواں مالی سال آئی ٹی برآمدات کا ہدف حاصل کرنا مشکل ہو جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں