بشری ٰبی بی کی راہداری ضمانت 23دسمبر تک منظور

 بشری ٰبی بی کی راہداری ضمانت 23دسمبر تک منظور

پشاور، راولپنڈی ( نیوز ایجنسیاں ، خبر نگار ) پشاور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی 23 دسمبر تک راہداری ضمانت منظور کرلی۔پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس وقار احمد نے بشری ٰبی بی کی درخواست پر سماعت کی۔

وکیل درخواست گزار نے کہا بشریٰ بی بی کیخلاف 27 کیسز بنائے گئے ہیں، عدالت نے استفسار کیا کہ ایک ہی ضلع میں یہ بنائے گئے ہیں؟ کیا سارے مقدمات ایک ہی دن میں بنائے گئے ہیں؟۔ وکیل نے بتایا کہ کچھ ایک دن میں بنائے گئے جبکہ کچھ دوسرے دنوں میں ۔بعدازاں عدالت نے بشریٰ بی بی کی 23 دسمبر تک راہداری ضمانت منظور کرلی۔توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت 5 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی، بانی پی ٹی آئی 

 اور بشریٰ بی بی پر منگل کو بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی ملزمہ پیش نہ ہوئیں وکیل صفائی نے جمعرات کو ہرصورت پیشی کی یقین دہانی کرا دی ۔توشہ خانہ ٹو کیس کی اڈیالہ جیل میں منگل کو ہونے والی سماعت میں بھی ملزمہ بشریٰ بی بی عدالت پیش نہ ہوئیں، انکے وکیل سلمان صفدر نے موقف اختیار کیا وہ نئے مقدمات کی ضمانت کیلئے پشاور ہائیکورٹ گئی ہیں، ملزمہ نے پشاور میں عدالت کے سامنے سرنڈر کر دیالہذا عدالت سماعت پیر تک ملتوی کر دے ۔ وکیل صفائی نے بیان حلفی بھی جمع کرایا، سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے کیس کی سماعت 5 دسمبر تک ملتوی کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں