گورنر کے پی کی داتادربارحاضری،شہید کیپٹن کے اہلخانہ سے تعزیت

گورنر کے پی کی داتادربارحاضری،شہید کیپٹن کے اہلخانہ سے تعزیت

لاہور(سپیشل رپورٹر)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے حضرت داتاگنج بخش ہجویری ؒ کے مزار پر حاضری دی اورچادر چڑھائی۔ انہوں نے خصوصی طور پر ملکی ترقی اور خیبر پختونخوا کی حالیہ سکیورٹی صورتحال پر امن کیلئے دعا کی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا روحانی شخصیات اور مقدس مقامات ہمارے معاشرتی و ثقافتی ورثے کا حصہ ہیں، ان سے لوگوں کو نہ صرف روحانی سکون ملتا ہے بلکہ انکا معاشرتی کردار بھی اہم ہے ۔گورنر فیصل کریم کنڈی بنوں میں شہید ہونیوالے کیپٹن زوہیب الدین کے گھر بھی گئے ،شہید کے اہلخانہ سے ملاقات کرکے اظہار تعزیت کیا، کیپٹن کے درجات بلندی کیلئے فاتحہ خوانی اور لواحقین سے دلی ہمدردی کااظہار کیا،گورنر نے ملک و قوم کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنے پرشہید کیپٹن کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا شہدا کا مقدس لہو رائیگاں نہیں جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں