ننکانہ:موٹروے پر کوسٹر کو حادثہ،3خواتین جاں بحق ،33زخمی
موڑکھنڈا(نامہ نگار)ننکانہ صاحب میں موٹر وے ایم تھری پرریسٹ ایریا کے قریب کوسٹر کو حادثہ 3خواتین جاں بحق 33مسافر زخمی ہو گئے۔
شدید زخمیوں میں 6خواتین اور متعدد بچے شامل ہیں، لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری پرپیش آیا،کوسٹر مزدے سے ٹکرانے کے بعد موٹروے سے نیچے جا گری ،کوسٹر ملتان سے لاہور سیالکوٹ جارہی تھی۔