ایمنسٹی انٹرنیشنل کا انسداد دہشتگردی ایکٹ ترمیمی بل کی منظوری روکنے کا مطالبہ
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ایمنسٹی انٹرنیشنل نے حکومت پر انسداد دہشتگردی ایکٹ ترمیمی بل 2024 کی منظوری روکنے پر زور دیتے ہوئے بل کو عالمی انسانی حقوق کےقانون کے منافی قرار دے دیا۔
ڈپٹی ریجنل ڈائریکٹرایمنسٹی انٹرنیشنل برائے جنوبی ایشیا بابو رام پنٹ نے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کو خط میں کہا ہے کہ اگر بل منظور ہوجاتا ہے تو یہ پاکستانی افواج کو وسیع اور صوابدیدی اختیارات دے گا جسکے تحت کسی بھی فرد کو 3 ماہ تک احتیاطی حراست میں رکھا جاسکے گا۔خط اس قانون کے ذریعے حکام نے انسانی حقوق کے محافظوں اور سیاسی مخالفین جیسے پی ٹی آئی کے ارکان اور حامیوں کو بلاجواز حراست میں رکھا ہے ۔