صوبائی وزرا عظمیٰ بخاری رمیش اروڑہ کی گاڑیوں کو کینال روڈ پر حادثہ،محفوظ رہے
لاہور (دنیا نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اطلاعات وثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری کی کار کو لاہور کینال روڈ پرحادثہ پیش آیا،محفوظ رہیں ۔پارٹی ذرائع کے مطابق عظمیٰ بخاری کی کار کو حادثہ جی آراو سے پنجاب یونیورسٹی جاتے جیل روڈ انڈر پاس میں پیش آیا ۔
صوبائی وزیر کے آگے والی کار خاتون چلا رہی تھی جسکے اچانک بریک لگانے سے تین گاڑیاں ٹکراگئیں۔صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ کی گاڑی بھی حادثے کا شکار ہوئی۔ عظمیٰ بخاری اور رمیش سنگھ اروڑہ محفوظ رہے ۔ دونوں وزیر پنجاب یونیورسٹی میں وزیراعلیٰ سکالرشپ پروگرام میں شرکت کیلئے جارہے تھے جو حادثے پرمتبادل گاڑی میں روانہ ہوئے ۔ٹی وی کے مطابق عظمیٰ بخاری کو گھٹنے پر چوٹ آئی ۔