توشہ خانہ ٹو :بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخی کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد(دنیا نیوز)توشہ خانہ ٹو کیس میں اہلیہ بانی پی ٹی آئی بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخی کیلئے ایف آئی اے کی درخواست آج جمعرات کو سماعت کے لیے مقرر ہو گئی۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب سماعت کرینگے ، ایف آئی اے نے مسلسل عدم پیشی پر ضمانت منسوخ کرنے کی استدعا کی ہے ۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے آرڈر میں لکھا کہ بشریٰ بی بی ضمانت کا غلط استعمال نہیں کریں گی، وہ ضمانت کے بعد اکثر سماعتوں میں پیش نہیں ہو رہیں۔