بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو 10 ہزار جرمانہ عائد

بانی پی ٹی آئی کی بہنوں  کو 10 ہزار جرمانہ عائد

راولپنڈی (خبر نگار )انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں پر 10 ہزار جرمانہ عائد کردیا۔علیمہ خان، نورین نیازی اور عظمیٰ خان نے بانی سے ملاقات کیلئے درخواست دائر کی تھی۔

 اے ٹی سی جج امجد شاہ نے درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے درخواست پر جیل حکام سے جواب طلب کیا۔ جیل حکام نے بتایا تینوں بہنوں کی ملاقات 3 دسمبر کو ہی کروائی گئی۔جیل حکام کی رپورٹ پر عدالت نے درخواست غیرضروری قرار دیتے ہوئے 10 ہزار جرمانہ عائد کردیا اور درخواست خارج کردی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں