وزیر خزانہ کی آئی ایم ایف کو قرض پروگرام تکمیل کی یقین دہانی
اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف کے ساتھ روانہ کی بنیاد پر مشاورت کی یقین دہانی کرادی۔
آئی ایم ایف کے نمائندہ نے وزیر خزانہ سے ملاقات کی، محمد اورنگزیب نے 37ماہ کے آئی ایم ایف پروگرام کی راہ ہموار اور کامیاب تکمیل یقینی بنانے کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا گزشتہ 14 مہینوں میں جو اعتماد حاصل ہوا اسے جامع اور پائیدار ترقی کی راہیں فراہم کرنے کیلئے برقرار رکھا جانا چاہیے ۔ نمائندہ آئی ایم ایف نے قرض پروگرام کی تکمیل کیلئے حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا عہد کیا۔