ہسپتالوں میں مفت ادویات کی شدید قلت ، مریض پریشان

ہسپتالوں میں مفت ادویات کی شدید قلت ، مریض پریشان

لاہور (ہیلتھ رپورٹر )وزیر اعلیٰ پنجاب کا مفت ادویات کا پروگرام ٹاپ اپ میڈیسن فلاپ ہونے کا خدشہ، مختلف ٹیچنگ ہسپتالوں میں ادویات کی شدید قلت پیدا ہو گئی ،محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کے ہسپتالوں میں ادویات نایاب ہو گئیں۔

وزیر اعلیٰ نے ٹیچنگ  ہسپتالوں کی اوپی ڈیز و انڈورز میں ضروری ادویات فراہم کرنے کااعلان کیا تھا ،بیک اپ پلان کے طور پر ایمرجنسی کی ضروری ادویات کو ڈی جی ہیلتھ پنجاب کی جانب سے خریدا گیا ۔محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کیئر نے کمپنیوں کے واجبات روک لیے ،محکمہ نے ایک ارب سے زائد ادا کرنے ہیں،پانچ ماہ سے کمپنیوں کو ادائیگی نہیں کی گئی جس پر ادویات کی سپلائی روک دی گئی ۔پچھلے سال 6 بلین کی ٹاپ آف میڈیسن خریدی گئیں ، محکمہ کی جانب سے تاحال ایک بلین کے واجبات ادا نہیں کیے جا رہے ، وزیراعلیٰ کی جانب سے ادویات خریداری کیلئے 4 ارب دے دیئے گئے ہیں، محکمہ تاحال ٹال مٹول سے کام لے رہاہے ، ڈی جی ہیلتھ کی جانب سے ٹاپ اپ ادویات خریداری کا عمل شروع نہ ہو سکا ، ناقص حکمت علی پر مریضوں اور وینڈرز کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ، وزیر اعلیٰ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔ ڈسٹری بیوٹرز و مینوفیکچررز کا کہنا ہے کہ پیپرا رولز کے مطابق سپلائی پر 30 دن کے اندر واجبات ادا کرنا ہوتے ہیں اگر محکمہ صحت نے فوری ادائیگی نہ کی تو سپلائی روک دی جائیگی۔ صوبائی وزیر سپیشلائزد ہیلتھ کیئر خواجہ سلمان رفیق کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر ادویات دستیابی کو بہتر بنایا جا رہا ہے ،آڈٹ سمیت مکمل چھان بین کے بعد واجبات ادا کر دئیے جائینگے کسی کمپنی کے واجبات نہیں روکے جائینگے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں