لاہور ہائیکورٹ بار نے جسٹس منصور کے 26ویں ترمیم پر خط کی حمایت کردی
لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے جسٹس منصور علی شاہ کے 26 ویں ترمیم پر لکھے گئے خط کی حمایت کردی۔
واضح رہے کہ جسٹس منصور علی شاہ نے چیف جسٹس پاکستان کو 26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر فل کورٹ میں سماعت کیلئے خط لکھا۔صدر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ جسٹس منصور علی شاہ کے لکھے خط کی حمایت کرتے ہیں، 26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر فل کورٹ میں سماعت کی جائے ، جوڈیشل کمیشن ہائیکورٹ میں ججز کی نامزدگی رولز بننے تک ملتوی کرے ۔