مدارس وزارت تعلیم کے ساتھ رجسٹریشن کے پا بند، پی ٹی آئی دور کا معاہد ہ سامنے آگیا
اسلام آباد( دنیا نیوز ، آئی این پی )اتحاد تنظیمات مدارس اور حکومت کے درمیان اگست 2019 میں ہونے والا معاہد ہ سامنے آگیا ۔ اگست 2019 میں اتحاد تنظیمات نے مدارس کو وزارت تعلیم کے ساتھ منسلک کرنے کے معاہدے پر دستخط کئے۔
معاہدہ پی ٹی آئی دور حکومت میں وفاقی وزیر شفقت محمود نے کیا، معاہدے میں تمام دینی مدارس کو وزارت تعلیم کے ساتھ رجسٹریشن کروانے کا پابند کیا گیا۔معاہدے میں وزارت تعلیم مدارس کے اعداد و شمار اکٹھے کرنے کی مجاز اتھارٹی تسلیم کی گئی، رجسٹریشن نہ کروانے والے مدارس کو بند کرنے کا مشترکہ فیصلہ کیا گیا، قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر رجسٹریشن منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔تنظیمات مدارس اور حکومت کے درمیان ہونے والے معاہدے میں مدارس کو بینکوں میں اکائو نٹ کھولنے کا پابند کیا گیا، غیر ملکی طلبہ کو تعلیم حاصل کرنے کی اجازت دی گئی، یکساں نصاب کے اہداف بھی طے کئے گئے ۔ اس حوالے سے سابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ اس معاملے پر بہت تفصیلی مذاکرات ہوئے تھے ، تمام مدارس کے سربراہان کے دستخط معاہدے پر موجود ہیں، عملدرآمد کرنے کیلئے وزارت تعلیم نے رجسٹریشن شروع کی۔شفقت محمود کا مزید کہنا تھا کہ میری اطلاع کے مطابق تقریبا ً 18ہزار مدارس کو رجسٹرڈ کیا گیا ۔