سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی ہمشیرہ انتقال کرگئیں ،صدر وزیراعظم ودیگر کا اظہارتعزیت
لاہور، اسلام آباد(اے پی پی، آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں ۔
مرحومہ کی نماز جنازہ گلبرگ میں ادا کر کے سپرد خاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ میں وفاقی وزیر اطلاعات عطا اﷲتارڑ، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، مسلم لیگ (ن )کے رہنماؤں سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ دریں اثنا صدر آصف زرداری ، وزیر اعظم شہباز شریف، وزیراعلی ٰ پنجاب مریم نوا ز، میاں نواز شریف ، سابق وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز ،مولانا فضل الرحمن سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں نے ایاز صادق کی ہمشیرہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے تعزیت کا اظہار کر تے ہو ئے کہا کہ اﷲتعالی ٰمرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی ٰمقام عطا فرمائے اور اہل خانہ کو یہ صدمہ حوصلے اور ہمت سے برداشت کرنے کی توفیق دے ۔