پی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات آگے نہیں بڑھیں گے ، فیصل واوڈا
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )سینیٹر فیصل واوڈا نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہاہے کہ پی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات آگے نہیں بڑھیں گے ۔
ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہناتھا کہ تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم شام کی ویڈیوز کو تبدیل کرکے پاکستان کے حالات سے جوڑنے کی کوشش کر رہی ہے ، ایسے میں مذاکرات کیسے ہو سکتے ہیں ۔ پی ٹی آئی جتنا بھی ابہام ڈالے ۔ حکومت انہیں مذاکرات کی میز پر بٹھائے ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سوشل میڈیاٹیم بانی کو نقصان پہنچا رہی ہے ۔ بانی کو ان کی اہلیہ اور حواریوں سے جان کا خطرہ ہے ۔