بیرسٹر گوہرنے پولی کلینک پمز سے ریکارڈ کیلئے خط لکھ دیا

بیرسٹر گوہرنے پولی کلینک پمز سے ریکارڈ کیلئے خط لکھ دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے پولی کلینک، پمز اور سی ڈی اے سے ریکارڈ کے حصول کے لیے خط لکھ دیا۔

بیرسٹر گوہر نے خط میں سی سی ٹی وی فوٹیجز مانگ لی ہیں اور 24 نومبر سے 28 نومبر رات 11 بجے تک لائے گئے مریضوں کی تفصیلات بھی مانگ لی گئی ہیں۔خط میں ہسپتال کے داخلی اور خارجی راستوں کے سیف سٹی کیمروں کی فوٹیج بھی طلب کر لی گئی ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی نے خط میں کہا ہے کہ ہسپتال میں لائے گئے مریضوں کی تفصیلات بتائی جائیں، کتنی اموات واقع ہوئیں ، کتنے مریضوں کا پوسٹ مارٹم کیا گیا اور کتنی ڈیڈ باڈیز کو ورثا کے حوالے کیا گیا۔خط میں اسلام آباد کی اہم شاہراہوں میں نصب سیف سٹی کیمروں کی فوٹیج بھی طلب کی گئی ہے ۔بیرسٹر گوہر نے خبردار کیا ہے کہ اگر مقررہ وقت میں سی سی ٹی وی فوٹیجز اور ریکارڈ فراہم نہیں کیا گیا تو اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں