سندھ ہائیکورٹ بارالیکشن:بار کونسل اپیل کمیٹی نے دوبارہ گنتی معطل کردی

سندھ ہائیکورٹ بارالیکشن:بار کونسل  اپیل کمیٹی نے دوبارہ گنتی معطل کردی

کراچی(سٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ بار کے سالانہ انتخابات میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی پاکستان بار کونسل کے چیئرمین اپیل کمیٹی سندھ نے معطل کردی۔

دوبارہ گنتی  کی درخواست صدارتی امیدوار محمد حسیب جمالی نے  الیکشن کمشنر کے روبرو دائر کی تھی، الیکشن کمشنر نے درخواست منظور کرتے ہوئے دوبارہ گنتی کا حکم دیا تھا تاہم صدارتی نشست پر کامیاب امیدوار بیرسٹر سرفراز علی میتلو نے فیصلے کو پاکستان بار کونسل کے چیئرمین اپیل کمیٹی سندھ کے روبرو چیلنج کردیا،چیئرمین اپیل کمیٹی سندھ نے حکم نامے میں کہا کہ درخواست گزار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جاچکا ہے اور وہ اپنا عہدہ سنبھال چکے ہیں لہذا الیکشن کمشنر سندھ ہائی کورٹ بار کا فیصلہ جلد بازی میں کیا گیا لگتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں