پٹرول کی قیمت برقرار ، ڈیزل 3روپے 5پیسے لٹر سستا

پٹرول کی قیمت برقرار ، ڈیزل 3روپے 5پیسے لٹر سستا

اسلام آباد(دنیا نیوز)حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا،ہائی سپیڈ ڈیزل ،لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی جبکہ پٹرول کی قیمت برقراررکھنے کا فیصلہ کیاگیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 15 دسمبر سے یکم جنوری 2025 تک پٹرول کی قیمت252 روپے 10 پیسے فی لٹر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 5 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 78 پیسے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 255 روپے 38 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت148 روپے 95 پیسے ہوگئی۔مٹی کے تیل کی قیمت میں 3روپے 32فی لٹرکمی کے بعد فی لٹرقیمت 164روپے 98پیسے سے 161روپے 66پیسے ہوگئی ، نئی قیمتوں کا اطلاق گزشتہ رات 12 بجے سے ہوگیا۔واضح رہے کہ یکم دسمبر کوحکومت نے پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 72 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 29 پیسے اضافہ کیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں