حکومت چھوڑ نے کا نہیں کہا:خالد مقبول
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)حکومتی اتحادی متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ میں نے نہیں کہا ہم حکومت چھوڑ رہے ہیں۔
ایکسپو سینیٹر کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں خالد مقبول صدیقی نے خود سے منسوب بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے یہ نہیں کہا کہ ایم کیو ایم حکومت چھوڑ رہی ہے ۔میں نے کہا کہ تھا کہ وزارتیں خیرات میں نہیں ملی ہیں، ہمیں ہمارا مینڈیٹ واپس ملا ہے ۔اُن کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان کو حکومت میں رہتے ہوئے حالات بہتر بنانے کی کوشش کرنی چاہیے ۔ایم کیو ایم چیئرمین نے کہا کہ اسلام آباد نہ بن سکیں اسلام آباد کا عکس ہی بن جائیں، میرے چلے جانے کا مقصد یہ نہیں ایم کیو ایم بھی چلی جائے گی ۔