سول نافرمانی کی کال واپس نہیں لی، بیرسٹر گوہر
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ سول نافرمانی کی کال واپس نہیں لی ہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے کہا کہ سول نافرمانی کی کال بانی پی ٹی آئی نے دی ہے ۔ بانی کی کسی بھی کال کی پی ٹی آئی پارلیمانی کمیٹی اورعوام مکمل حمایت کریں گے ۔