خواجہ آصف نے مذاکراتی عمل کو مذاق رات قرار دیدیا

خواجہ آصف نے مذاکراتی عمل کو مذاق رات قرار دیدیا

اسلام آباد(آن لائن)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے پی ٹی آئی کیساتھ مذاکراتی عمل مذاق رات قرار دے دیااور کہا ہے پی ٹی آئی پہلے رابطہ کرے گی اس کے بعد ہم کوئی جواب دینے کی پوزیشن میں ہوں گے۔۔۔

حکومت سے مذاکرات کا آغاز بانی پی ٹی آئی کو کرنا چاہئے ،بانی کے سوا تحریک انصاف میں کسی کی حیثیت ہی نہیں ، مذاکرات کرنے ہوں تو زبان کو خاموش اور لہجے کو نرم رکھنا پڑتا ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیردفاع نے کہا پانچ منٹ قبل مذاکرات کے عمل میں رہنے والے اپنے وزرا سے مذاکرات کے حوالے سے پوچھاوزرا کا کہنا ہے ہمارے ساتھ اب تک کسی نے رابطہ نہیں کیا۔انہوں نے کہا پی ٹی آئی حکومت کو بتائے ہم مذاکرات کرنا چاہتے ہیں،سپیکر کے ذریعے مذاکرات کا عمل شروع ہونا چاہئے ۔ خواجہ آصف نے کہا جن حالات میں پی ٹی آئی والے مذاکرات کی بات کررہے ہیں تو دیکھنا ہوگا 26 نومبر سے پہلے کس زبان میں کررہے تھے ابھی بھی تحریک انصاف کی زبان میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں