امریکی فرمز 1 لاکھ پاکستانیوں کو ملازمت دیتی ہیں:بلوم

 امریکی فرمز 1 لاکھ پاکستانیوں کو ملازمت دیتی ہیں:بلوم

لاہور(اپنے نامہ نگار سے)پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم اور لاہور میں امریکی قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز نے لاہور میں مصروفیات پرمعاشی ترقی اور خوشحالی کو آگے بڑھانے میں امریکی کاروباری اداروں کے اہم کردار پر زور دیا۔

امریکی سفیر نے امریکن بزنس فورم کے ارکان کے ساتھ بات چیت کرتے پاکستانی کمیونٹیز میں امریکی کمپنیوں کے مثبت اثرات کو اجاگر کیا اور کہا امریکی فرمز یہاں پاکستان میں پرائیویٹ سیکٹر کے لیے کھلے پن، شفافیت اور کمیونٹی کی شہریت کی امریکی اقدار لاتی ہیں، امریکی فرمز 1لاکھ 20ہزارپاکستانیوں کو براہِ راست ملازمت دیتی ہیں اور بالواسطہ طور پر 10 لاکھ سے زائد پاکستانی کارکنوں کی روزی روٹی کو سپورٹ کرتی ہیں،امریکی سفیر نے خواتین تاجروں اور خواتین کو معاشی طورپر بااختیار بنانے کی حمایت کرنے والے پاکستانی کاروباری نمائندوں سے بھی ملاقات کی اورکہا امریکا پاکستان اور اس سے آگے معاشی ترقی کو تیز کرنے ، اعلیٰ معیار کی ملازمتیں پیدا کرنے ، امریکی کمپنیوں کیلئے نئی منڈیاں کھولنے اور معاشی استحکام اور خوشحالی کو فروغ دینے کیلئے پرعزم ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں